وزیراعظم نوازشریف اپنا حساب دے کر سرخروہوچکے ہیں، آصف کرمانی

عمران خان،جہانگیر ترین،علیم خان اور دوسروں کی باری ہے،سیاسی طور پر بلیک میل نہیں ہوں گے،سراج الحق مولانا مودودی کی جماعت کے کھوٹے سکے ہیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کابیان

جمعہ 21 اپریل 2017 15:32

وزیراعظم نوازشریف اپنا حساب دے کر سرخروہوچکے ہیں، آصف کرمانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اپنا حساب دے کر سرخروہوچکے ہیں،اب عمران خان،جہانگیر ترین،علیم خان اور دوسروں کی باری ہے،سیاسی طور پر بلیک میل نہیں ہوں گے،سراج الحق مولانا مودودی کی جماعت کے کھوٹے سکے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ وزیراعظم سے استعفی کا غیرآئینی مطالبہ کرنے والے بار بار توہین عدالت کر رہے ہیں،سراج الحق مولانا مودودی کی جماعت کے کھوٹے سکے ہیں،وزیراعظم محمد نوازشریف اپنا حساب دے کر سرخروہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب عمران خان،جہانگیر ترین،علیم خان اور دوسروں کی باری ہے،سیاسی طور پر بلیک میل نہیں ہوں گے،بلیک میلرز واویلا کرتے رہیں،وزیراعظم کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔