Live Updates

تحریک انصاف افراتفری اور بدامنی پھیلانا چاہتی ہے، مریم اورنگزیب

جمعہ 21 اپریل 2017 15:31

تحریک انصاف افراتفری اور بدامنی پھیلانا چاہتی ہے، مریم اورنگزیب
ٓاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف افراتفری اور بدامنی پھیلانا چاہتی ہے،جلائوگھیرائو کی روش ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے،جے آئی ٹی کی نفی کرنے والے عدالتی فیصلے کی توہین کر رہے ہیں،پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش ملک بن چکا ہے،پوری دنیا اقتصادی راہداری کو ایک گیم چینجر کا نام دے رہی ہے،سی پیک وزیراعظم کے وژن کا جدید روپ ہے،مخالفین پاکستان کو دوبارہ اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں،گوادر کے ساتھ 65ملکوں کا منسلک ہونا دشمن سے ہضم نہیں ہورہا،جب جب اس ملک میں امن و خوشحالی آئی دشمن بے چین ہوا،وزیراعظم نے اپنی تین نسلوں کا احتساب دے کر مثال قائم کی،سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے،وزیراعظم کا وژن تمام صنعتوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے،پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش ملک بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اقتصادی راہداری کو ایک گیم چینجر کا نام دے رہی ہے،اقتصادی راہداری پاکستان کی آنے والی نسلوں کیلئے تحفہ ہے،سی پیک وزیراعظم کے وژن کا جدید روپ ہے،مخالفین پاکستان کو دوبارہ اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مخالفین کا رویہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے منافی ہے،گذشتہ چار سال میں لگنے والے بجلی منصوبوں کی 70سال میں مثال نہیں ملتی،بھکی پاور پلانٹ پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے،جب جب اس ملک میں ترقی ہوئی،امن آیا،خوشحالی آئی،دشمن بے چین ہوا۔انہوں نے کہا کہ گوادر کے ساتھ 65ملکوں کا منسلک ہونا دشمن سے ہضم نہیں ہورہا،وزیراعظم نوازشریف پر جھوٹے الزامات لگائے گئے،کل کے فیصلے سے جھوٹے الزامات لگانے والوں کو جواب مل گیا،وزیراعظم جے آئی ٹی اور کمیشن کے بارے میں پہلے ہی پیش کش کرچکے ہیں،وزیراعظم نے اپنی تین نسلوں کا احتساب دے کر مثال قائم کی،دھرنا دینے والوں نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کے استعفی کے مطالبہ کیا ہے،پنجاب اور مرکزی حکومت 2013میں کیے گئے،تمام وعدے پورے کر رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت نے وزیراعظم پر لگائے گئے سات الزامات مسترد کردیئے ہیں،60دن میں جے آئی ٹی کو تمام سوالوں کے جواب دے کر نئی تاریخ رقم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو ملکی ترقی میں پھربور حصہ لینے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،وزیراعظم کا مینڈینغ عوام کی امانت ہے،جے آئی ٹی کی خفی کرنے والے عدالتی فیصلے کی توہین کر رہے ہیں،وزیراعظم محمد نوازشریف پاکستان کے سب سے بڑے اور مقبول رہنما ہیں،میڈیا سے درخواست ہے کہ پاکستان کی ترقی کو اجاگر کریں،پاکستان کی 70ویں سالگرہ پر میڈیا کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے،ترقی کا سفر جاری رہا تو آئندہ دور بھی مسلم لیگ(ن) کا ہوگا،عمران خان کے ردی کے کاغذ کو سپریم کورٹ نے مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے،تحریک انصاف افراتفری اور بدامنی پھیلانا چاہتی ہے،جلائوگھیرائو کی روش ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات