کراچی،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 55افرادگرفتار

فائیو سٹار چورنگی پر ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے، ناظم آباد سے مبینہ ٹارگٹ کلر سمیت2ملزم، سپار کو روڈ سے گینگسٹر پکڑا گیا

جمعہ 21 اپریل 2017 15:23

کراچی،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 55افرادگرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 55افراد کو گرفتار کرلیا گیا،فائیو اسٹار چورنگی پر ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔ ناظم آباد سے مبینہ ٹارگٹ کلر سمیت2 ملزم جبکہ سپار کو روڈ سے گینگسٹر پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد آتش بازی کرنے والے مسلم لیگ( ن) کے دو رہنما سمیت پانچ کارکنان کوگرفتار کرلیا گیا۔

شاہراہ نورجہاں کے علاقے میں مسلم ن لیگ کے کارکنان نے آتش بازی کی جس کے نتیجے میں پورا علاقہ گونج اٹھا جبکہ چار افراد بھی زخمی ہوگئے ۔ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق فوری کاروائی کرتے ہوئے ن لیگ کے دور رہنماوں افسر علی خان اور خالد ممتاز ایڈووکیٹ سمیت 5 کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

خالد ممتاز ایڈووکیٹ کراچی بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔

ادھرناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر وسیم عرف بوس اور کاروں کا قیمتی سامان چرانے کرنے والا ملزم نعمان گرفتار کرلیاگیا۔ملزم وسیم بوس کے قبضے سے ایک پستول، مسروقہ موٹر سائیکل اور موبائل فونز ملے ہیں،ملزم نے سرجانی ٹائون میں ٹارگٹ کلنگ کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔پولیس کے مطابق مواچھ گوٹھ میں فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار بہادر پی ایم ٹی گروپ کے ملزم عارف عرف کمانڈر کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا، ملزم کے ساتھی سلمان اور جوجی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ملزم عارف مواچھ گوٹھ میں باکسرز بھائیوں اور پولیس اہل کارنقیب اللہ کے قتل میں ملوث ہے۔پولیس کے مطابق ملزم منشیات فروشی، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔دوسری جانب گلبرگ، سمن آباد، نیو کراچی، خمیسوگوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن، گھرگھر تلاشی کے دوران 55مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس پی گلبرگ بشیر بروہی نے بتایا کہ رات گئے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر گلبرگ ، سمن آباد، نیو کراچی خمیسو گوٹھ کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی، کاروائی کے دوران 55 مشتبہ افراد کوپوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا۔

ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق نیو کراچی خمیسو گوٹھ اور گلبرگ کے علاقے ڈی ٹی چوک، روشن باغ اور پاور چورنگی میں گھر گھر تلاشی کے دوران 55 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن کے شناختی کوائف کی تصدیق کی جارہی ہے اور مختلف تھانوں سے کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔کراچی کے علاقے آدم خان روڈ پردو ملزمان کی پولیس اہلکار سے لوٹ مار کی کوشش کے دوران اہلکار کی فائرنگ سے ایک ڈاکوزخمی اور دوسرا فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :