(ن) لیگ کا جشن چوری سے بچنے کی خوشی ہے ،ْ اسد عمر

جمعہ 21 اپریل 2017 15:21

(ن) لیگ کا جشن چوری سے بچنے کی خوشی ہے ،ْ اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما لیکس کیس کے بڑے فیصلے کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے جشن کو چوری بچنے کی خوشی قرار دیدیا۔ایک انٹرویومیں اسد عمر نے کہا کہ عدالت کے دو ججز نے وزیراعظم کو جھوٹا کہا اور کہا کہ وہ صادق اور امین نہیں ،ْیہ شرمناک بات ہے ،ْلہذا اگر انھوں نے چوری نہ کی ہوتی تو یہ مٹھائیاں تقسیم کرنے کے بجائے اس پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے۔

انھوں نے کہا کہ یہ جشن سزا سے بچ کر مزید 66 دن کی مہلت ملنے پر منایا گیا۔انہوںنے کہاکہ دو ججز کی جانب سے وزیراعظم کو جھوٹا قرار دینے کے بعد کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ یہ درخواست خارج کرنی چاہیے بلکہ عدالت نے قانونی طور پر مزید تحقیقات کا راستہ اختیار کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر وزیراعظم بے قصور ہوتے تو فیصلہ آنے کے بعد وہ اپنے بیان میں ان دو ججز کے ریمارکس پر برہمی ظاہر کرتے ،ْلیکن ایسا نہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ وزیراعظم کو کلین چٹ مل گئی ہے کیونکہ وہ ابھی اس کیس میں بری نہیں ہوئے۔اس سوال پر کہ کیا آپ سمجھتے ہیں عدالت نے تحمل کا مظاہرہ کیا اسد عمر نے جواب دیا ،ْبالکل ایسا ہے اور زمینی حقائق واضح ہیں کہ وزیراعظم نے قوم سے جھوٹ بولا اور قطری شہزادے کے خط کے ذریعے کہانی کو مزید گھما پھرا کر بیان کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :