پاناما کیس کے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے ،ْحسن نواز

جمعہ 21 اپریل 2017 15:20

پاناما کیس کے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے ،ْحسن نواز
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز نے کہا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں مقیم وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کی لندن میں واقع رہائش گاہ کے باہر لیگی کارکنوں نے جمع ہوکر پاناما کیس کے فیصلے پر خوشی اظہار کیا، پھول رکھے اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی۔برطانیہ بھر کی طرح برمنگھم میں بھی مسلم لیگ ہائوس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر جشن کا سماں رہا، مٹھیاں تقسیم کی گئیں، کارکن ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :