قطری خط کی تصدیق کے لیے قطری شہزادے کے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ طلال چوہدری کا دعویٰ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اپریل 2017 15:00

قطری خط کی تصدیق کے لیے قطری شہزادے کے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ طلال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2017ء) : مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر حماد بن جاسم خود پاکستان آ کر اس قطری خط کی تصدیق کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پانامہ کیس میں اسے قبل جتنے بھی دستاویزات پیش کیےجا چکے ہیں ان کی دوبارہ تصدیق بھی کروائی جائے گی اور اگر یہ چاہیں تو ان لوگوں سے ملاقات بھی کر سکتے ہیں۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جب قطری خط کی بات آئی تو تب بھی ہمارے وکیل نے عدالت کو پیشکش کی تھی کہ قطری شہزادے کو بُلا کر اس خط کی دوبارہ تصدیق کروئی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اگر ہمیں مزید دستاویزات بھی فراہم کرنا پڑے تو وہ بھی آجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :