گورنر گلگت بلتستان کا پانامہ لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم

جمعہ 21 اپریل 2017 14:52

گورنر گلگت بلتستان کا پانامہ لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا ..
گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) گور نر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے پانامہ لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف وطن عزیز سے محبت کرتے ہیں ،ان کے ہر ایک دور حکومت میں پاکستان ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کو مبارکباد دی کہ اللہ پاک نے ان کو سرخرو کیا اور جو جھوٹے الزامات ان پر لگائے گئے تھے وہ غلط ثابت ہوئے۔ گورنر گلگت بلتستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس فیصلے کو تاریخی اور غیرجانبدارانہ قرار دیا۔