عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کروں گا، محمد شفیق

جمعہ 21 اپریل 2017 14:52

عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کروں گا، محمد شفیق
گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) صوبائی وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا ہے ان کے ضلع میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، گانچھے کے دورے میں ہر علاقے کا تفصیلی دورہ کرنے کا مقصد عوام الناس سے مل کر ان کے مسائل کے بارے میں جاننا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے مرحلے میں مچلو،بلے گوند،ہلدی ، سرموں،مرضی گونداور تلس کا دورہ کیا ہے،فوری حل طلب مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کیلئے متعلقہ محکمے کے آفسران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہوشے روڈحالیہ بارشوں اور برف باری سے کئی جگہوںسے بند تھی جسکی وجہ سے سیاحوں کو مشکلات کا سامناتھا،موقع پر ہی محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے حکام سے بات کر کے روڈکوبحال کرا دیاہے۔انہو ںنے بلے گوند بجلی گھر کا بھی دورہ کیا، صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ حلقے کے عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کرونگا، میرے حلقے میں کوئی بھی کام عوام کے مرضی کے بغیر نہیں ہونا چاہئے۔