پانامہ کا فیصلہ ، حسن نواز بھی اللہ کے شکرگزار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اپریل 2017 14:33

پانامہ کا فیصلہ ، حسن نواز بھی اللہ کے شکرگزار
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2017ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کا فیصلہ گذشتہ روز سنایا گیا ۔ فیصلے میں سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کے معاملے پر جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ نواز نے پانامہ کیس کا فیصلہ آتے ہی جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے بھی پانامہ کیس کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم فیصلے سے خوش ہیں۔اللہ کا بہت شکر ہے۔