اٹلی کا غزہ میں مکانات کی تعمیر کیلئے 5 ملین ڈالر کی رقم دینے کا اعلان

جمعہ 21 اپریل 2017 14:38

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) فلسطینی وزیر برائے پبلک افیئرز نے بتایا ہے کہ اٹلی کی حکومت نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں تباہ ہونیوالے چار رہائشی پلازوں کی تعمیر کیلئے پانچ ملین ڈالرکی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزیرمفید الحساینہ نے بتایا کہ اطالوی حکومت نے غزہ کی پٹی میں چار رہائشی پلازوں کی تعمیر میں مدد دینے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت روم غزہ کی پٹی کو پانچ ملین ڈالر کی رقم ادا کریگا۔ اٹلی کی امدادی رقم سے 2014ء کی جنگ میں تباہ ہونیوالے چار رہائشی پلازے تعمیر کیے جائیں گے۔ان میں شمالی غزہ میں واقع ’الندیٰ‘ ٹاور بھی شامل ہے۔ جسے 2014ء کی جنگ میں اسرائیل نے بمباری کرکے مسمار کردیا تھا۔ الحساینہ نے کہا کہ ہم 7نئے رہائشی پلازے تعمیر کرنے کا پلان بنا رہے ہیں۔ ان میں جنگ سے متاثرہ اور بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کو رکھا جائے گا۔فلسطینی وزیر نے کہاکہ اگلے ایک ماہ کے دوران 300 مکانات گھروں سے محروم خاندانوں کو الاٹ کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :