مصر سے رہا ہونے والی سماجی کارکن امریکہ پہنچ گئیں

30 سالہ آیا حجازی اور ان کے شوہر محمد حسنین جو مصری شہری ہیں، واشنگٹن میں پہنچ گئے

جمعہ 21 اپریل 2017 14:38

مصر سے رہا ہونے والی سماجی کارکن امریکہ پہنچ گئیں
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وہ مصری نڑاد امریکی سماجی کارکن امریکہ پہنچ گئیں جنہیں تین سال تک مصر میں حراست میں رکھا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کے عہدیدار نے نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر کہا کہ 30 سالہ آیا حجازی اور ان کے شوہر محمد حسنین جو مصری شہری ہیں، واشنگٹن میں پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رواں ہفتے قبل ازیں ایک عدالت نے آیا حجازی کو بچوں سے زیادتی کے الزامات سے بری کر دیا تھا، انسانی حقوق کے گروپ اور امریکی عہدیدار پہلے ہی ایسے الزامات کو جھوٹ کہہ کر مسترد کر چکے ہیں۔آیا حجازی اور ان کے شوہر نے 2013 میں اسٹریٹ چلڈرن کی مدد کے لیے ایک تنظیم قائم کی تھی تاہم انہیں 2014 میں دیگر کئی افراد کے ساتھ گرفتار کر لیا تھا۔رواں ماہ جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصری صدر عبدل فتح السیسی سے ملاقات کی تو آیا حجازی کامعاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔

متعلقہ عنوان :