شمالی کوریامیزائل کاتجربہ کریتواس پرحملہ کیاجائے، ٹرمپ کا فوج کو حکم

جمعہ 21 اپریل 2017 14:38

شمالی کوریامیزائل کاتجربہ کریتواس پرحملہ کیاجائے، ٹرمپ کا فوج کو حکم
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حکم جاری کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا میزائل کا دوسرا تجربہ کرے تو پیانگ یانگ پر حملہ کردیا جائے جس کے بعد چین اور روس نے اپنی فوج کو جزیرہ نما کوریا سے ملنے والی سرحدوں پر تعینات کردیاہے جبکہ شمالی کوریا نے بھی فوج اور بھاری ہتھیاروں کی تنصیب شروع کردی ۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو حکم دیا ہے کہ اگر شمالی کوریا میزائل کا دوسرا تجربہ کرے تو پیانگ یانگ پر حملہ کردیا جائے اور شمالی کوریا کے میزائلوں کو امریکی علاقوں تک نہ پہنچنے دیاجائے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق چین نے بھاری ہتھیار، نفری، ٹینک اور طیارے شمالی کوریا سے ملنے والی سرحدوں پر تعینات کردئے ہیں۔

(جاری ہے)

روس نے بھی ملکی سطح پر میزائل نصب کرنے کے بعد فوج کوجزیرہ نما کوریا اور امریکی ریاست الاسکا سے ملنے والی سرحدوں پر پوزیشن سنبھالنے کا حکم دیاہے۔واضح رہے کہ چند روز پہلے اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر نے انتباہ کیا تھاکہ جزیرہ نما کوریا میں کسی بھی وقت ایٹمی جنگ شروع ہوسکتی ہے اور اس کے ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہونگے۔ امریکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے ڈین ڈونگ شہر میں ٹینک اور بھاری ہتھیاروں کی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :