شام کی خاتون اول کی برطانیہ کی شہریت ختم کردی جائے، برطانوی ارکان پارلیمنٹ

اسماء اسد اپنے خاوند کے حق میں فیس بک اور دیگر اکاؤنٹ استعمال کرتی ہیں،ندیم الظہواوی کا بیان

جمعہ 21 اپریل 2017 14:38

شام کی خاتون اول کی برطانیہ کی شہریت ختم کردی جائے، برطانوی ارکان پارلیمنٹ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ شام کی خاتون اول کی برطانیہ کی شہریت ختم کردی جائے۔ اسما اسد پر خاوند کے حق میں سوشل میڈیا استعمال کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ ندیم الظہواوی نے اور ایک اور رکن نے مطالبہ کیا کہ شام کی صدر کی اہلیہ اسما اسد اپنے خاوند کے حق میں فیس بک اور دیگر اکاؤنٹ استعمال کرتی ہیں۔ ان کی برطانوی شہریت ختم کردی جائے۔امریکی ٹی وی کے مطابق اسما اسد برطانیہ میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑی تھیں۔ اسما کے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورک پر 5 لاکھ سے زائد فالورز ہیں اور اسما ان اکاؤنٹس پر بشارالاسد کی تصاویر جاری کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :