سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سعودی عرب روانگی کے لیے لاہور ائیر پورٹ پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اپریل 2017 14:15

سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سعودی عرب روانگی کے لیے لاہور ائیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2017ء) : سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سعودی عرب راونگی کے لیے لاہور ائیر پورٹ پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو لے جانے کے لیے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ بھجوایا گیا ۔ طیارہ 2 بج کر 15 منٹ پر سعودی عرب پہنچا جس کے بعد راحیل شریف 2 بج کر 25 منٹ پر سعودی عرب کے لیے روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ حکومت نے سعودی اتحادی فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو این او سی جاری کیا۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف نے سعودی عرب میں کام کرنے سے قبل ہم سے پوچھا تھا۔ جس کے بعد راحیل شریف کو جی ایچ کیو سے منظوری کے بعد این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ راحیل شریف کو این او سی قانون کے مطابق دیا گیا۔