حکومت نے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو این او سی جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اپریل 2017 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2017ء) : حکومت نے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو این او سی جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سعودی اتحادی فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے جنرل ریتائرڈ راحیل شریف کو این او سی جاری کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف نے سعودی عرب میں کام کرنے سے قبل ہم سے پوچھا تھا۔ جس کے بعد راحیل شریف کو جی ایچ کیو سے منظوری کے بعد این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ راحیل شریف کو این او سی قانون کے مطابق دیا گیا۔