بیوروآف عمان برائےانسداد منشیات نے 300 سے زائد غیرقانونی نشہ آورادویات ضبط کرلیں، جرم میں ملوث ایک شخص گرفتار

جمعہ 21 اپریل 2017 14:02

بیوروآف عمان برائےانسداد منشیات نے 300 سے زائد غیرقانونی نشہ آورادویات ..
مسقط(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21اپریل2017ء):۔عمانی ڈائریکٹوریٹ برائے انسداد منشیات (ڈی جی این سی)نے گزشتہ چند دنوں کے دوران300سے زائد سائیکوٹراپک ادویات پکڑلیں۔ ٹائمز آف عمان کے مطابق ڈی جی این سی نے اسمگلنگ کے الزام میں ایک شخص کوبھی گرفتارکرلیاہے۔

(جاری ہے)

جب کہ عمانی پولیس کے ذرائع کے مطابق اس مشتبہ شخص کے خلاف دیگرقانونی کاروائیاں جاری رکھنے کےلئے اس کوپراسیکیوشن عدالت کے حوالے کردیا گیا ہے۔عمانی پولیس نے عوام کو منشیات کے خلاف متحرک رہنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہیں نے کسی نشہ آورادویات دیکھنے کی صورت میں ہاٹ لائن نمبر1444 یاایمرجنسی نمبر9999پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔