چین کا خطرات کو ٹالنے کیلئے انشورنس کمپنیوں پر نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ

جمعہ 21 اپریل 2017 14:11

چین کا خطرات کو ٹالنے کیلئے انشورنس کمپنیوں پر نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) چین کے انشورنس ریگولیٹری کمیشن (سی آئی آر سی ) نے خطرات کو ٹالنے کے لئے انشورنس کمپنیوں پر نگرانی میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے، سی آئی آر سی نے ایک اعلامیہ میں خبردار کیا ہے کہ انشورنس سیکٹر کو لیکویڈٹی خطرات ، کارپوریٹ گورننس مسائل اور دیوالیہ پن جیسے مسائل جو بعض انشورنس کمپنیوں میں پائے جاتے ہیں سے محتاط رہنا چاہئے۔

(جاری ہے)

کمیشن نے ریگولیٹر ز پر زوردیا ہے کہ سسٹم میں کمزور رابطوں کو بہتر بنانے کے لئے انتظامی اجازت ناموں ، معلومات کے افشا اور جرمانوں کی سختی سے نگرانی کریں ۔

متعلقہ عنوان :