وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ

جمعہ 21 اپریل 2017 14:11

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا، موسم گرما کی آمد کے پیش نظر شہر میں نئے پرانے پنکھوں، روم کولرز، ایئر کنڈیشنرز اور دیگر آلات کی خرید و فروخت اور مرمت کا کام تیز ہو گیا۔ تجارتی مراکز میں الیکٹرانکس کے سامان کی دکانوں اور ورکشاپس پر صارفین کی تعداد روز بروز بڑھنے لگی۔

(جاری ہے)

تاجروں کا کہنا ہے کہ اے سی، فریج، روم کولرز اور پنکھوں کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ یو پی ایس اور بیٹری فروخت کرنے والوں کا کاروبار بھی بڑھ گیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ دیگر برقی آلات کی خرید و فروخت بھی ہو رہی ہے اور صارفین کی بڑی تعداد آئوٹ سیزن اشیاء کی خرید و فروخت بھی کر رہے ہیں جن کی موسم تبدیل ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ دریں اثناء پنکھے، اے سی، روم کولرز کی مرمت اور سروس کے کام میں بھی تیزی آئی ہے۔