سینیٹ میں حکومت کی طرف سے قرضے لینے سے متعلق تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ نمٹا دیا گیا

مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش ،ْسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری بزرگ شہری بورڈ بل 2017ء سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں توسیع

جمعہ 21 اپریل 2017 14:11

سینیٹ میں حکومت کی طرف سے قرضے لینے سے متعلق تحریک التواء کی منظوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) سینیٹ میں حکومت کی طرف سے قرضے لینے سے متعلق تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ نمٹا دیا گیا جبکہ اجلاس کے دور ان مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کر دی گئیں جمعہ کو اجلاس کے دور ان ایجنڈے میں اس حوالے سے سینیٹر میاں عتیق شیخ کی تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا لیکن محرک نے یہ تحریک واپس لے لی جس پر چیئرمین نے اسے نمٹا دیا۔

سینیٹ میں قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کی مختلف منصوبوں کے اخراجات کے حوالے سے رپورٹ پیش کر دی گئی۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر یعقوب ناصر نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔سینیٹ میں دستور (ترمیمی) بل 2017ء سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔

(جاری ہے)

سینیٹر نہال ہاشمی نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔سینیٹ میں پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2017ء سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی سینیٹر عبدالقیوم نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

سینیٹ میں سروے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے آپرینٹس کی برطرفی سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی ،ْسینیٹر عبدالقیوم نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔سینیٹ اجلاس کے دوران لورہ لائی چھاونی کے علاقے میں رہائش پذیر افراد سے علاقہ خالی کرانے کے معاملہ پر قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی دوسری عبوری رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی۔ سینیٹر عبدالقیوم نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔سینیٹ میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری بزرگ شہری بورڈ بل 2017ء سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی گئی اس سلسلہ میں سینیٹر نجمہ حمید نے تحریک پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

متعلقہ عنوان :