سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے موقف کی تائید ہے ،ْعدالت عظمی نے پاناما پیپرز کیس پر آزادانہ اور تاریخی فیصلہ سنایا ہے ،ْ مسلم لیگ (ن)

اپوزیشن پارلیمنٹ میں تعمیری سیاست کرنے میں ناکام رہی ہے ،ْ مسلم لیگ (ن) ملک کی ترقی اور خوشحالی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،ْ پوری قوم یقینی طور پر پاناما پیپرز پر عدالت کے فیصلہ قبول کریں گے ،ْشیخ آفتاب ،ْ بلیغ الرحمن ،ْ آسیہ ناز تنولی ،ْ بیرسٹر دانیال چوہدری ،ْ پرویز ملک ،ْعبد القیوم کا بیان

جمعہ 21 اپریل 2017 14:09

سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے موقف کی تائید ہے ،ْعدالت عظمی نے پاناما پیپرز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے رہنمائوں نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے موقف کی تائید ہے ،ْعدالت عظمی نے پاناما پیپرز کیس پر آزادانہ اور تاریخی فیصلہ سنایا ہے ،ْ اپوزیشن پارلیمنٹ میں تعمیری سیاست کرنے میں ناکام رہی ہے ،ْ مسلم لیگ (ن) ملک کی ترقی اور خوشحالی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،ْ پوری قوم یقینی طور پر پاناما پیپرز پر عدالت کے فیصلہ قبول کریں گے۔

ایک انٹرویو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ عدالتی فیصلہ ہمارے موقف کی تائید ہے ،ْانھوں نے کہا کہ پاناما پیپرز کیس میں عدالت کے مسلسل مطالبے کے باوجود حزب اختلاف کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے، ہم عدالتی فیصلے کو قبول کرتے ہیں اور یہ فیصلہ ہمارے موقف کی تائید ہے۔

(جاری ہے)

ہم اس تاریخی فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیںمسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برائے تعلیم ،تربیت ،داخلہ اور انسداد منشیات انجینئر بلیغ الرحمان نے کہاکہ عدالت عظمی نے پاناما پیپرز کیس پر آزادانہ اور تاریخی فیصلہ سنایا ہے، ججوں کی اکثریت نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مزید ترقی اورکامیابیاں عطا فرمائے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما آسیہ ناز تنولی نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں تعمیری سیاست کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کی طرف سے دیئے گئے فیصلے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔پی ٹی آئی عدالت کے سامنے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ملک وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کر رہا ہے جبکہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں تعمیری سیاست کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما عارفہ خالد نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے دیئے گئے فیصلے کو دل وجان سے قبول کیا جانا چاہیے۔ عارفہ خالد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے ملک کی ترقی،خوشحالی اور مثبت پالیسیوں پر یقین رکھتی ہے تاہم تعمیری تنقید بھی اپوزیشن کا حق ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) اور اس کے حامیوں کی فتح ہے۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شریف ملک و قوم کے سب سے زیادہ مضبوط اور سچے لیڈرکے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان پر لگائے جانے والے تمام الزامات جھوٹے غیر سنجیدہ تھے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد پرویز ملک نے کہا کہ عدالت عظمی کے تاریخی فیصلے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عدالت عظمی پاناما پیپرز کیس کے فیصلہ میں آزاد تھی اور وہ معزز عدالت کی جانب سے دئیے گئے تاریخی فیصلے پر قوم کو مبار باد پیش کرتے ہیں اور تمام اپوزیشن پارٹیوں سے امید کرتے ہیں کہ وہ بھی اس فیصلے کو قبول کریں۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی ترقی اور خوشحالی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں عبدالمنان نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے سمیت خاندان کو بھی عدالت کے سامنے احتساب کے لئے پیش کیا۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں نہیں تھا اس کے باوجود انہوں نے خود سمیت اپنے تین نسلوں کو احتساب کے لئے پیش کیا اور پاکستان سپریم کورٹ نے اب وزیر اعظم پاکستان کوکلین چٹ دے دی ہے تاہم تمام اپوزیشن جماعتوں کو عدالتی فیصلے کو قبول کرنا چاہئے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے نام کا پاناما پیپرز میں ذکر تک نہیں تھا۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خود کو عدالت عظمی کے سامنے احتساب کے لئے پیش کیا جبکہ ان کے نام کا پاناما پیپرز میں ذکر تک نہ تھا۔روحیل اصغر نے کہا کہ پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں اور ججز نے آزاد فیصلہ سناتے ہوئے اس معاملے میں مزید تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں انھوں نے کہا کہ پوری قوم یقینی طور پر پاناما پیپرز پر عدالت کے فیصلہ قبول کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے اور نئی صنعتوں کے قیام کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایہ کاری بھی پاکستان آرہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرکا کہنا تھا کہ میڈیا پاناما پیپرز کیس کے حوالے سے عوامی جذبات کو ابھارنے کی کوشش کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں ملک کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے