Live Updates

عمران خان کا آئندہ جمعہ کو اسلام آباد میں جلسے کااعلان ،ْ اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی دعوت

نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ،ْیہ ادارے نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے کیسے تحقیقات کریں گی جے آئی ٹی کے معاملے پر ابھی ہم مشاورت کرینگے ،ْ ججز نے نواز شریف کو جھوٹا قرار دیا ہے ،ْ لیگی کارکن مٹھائیاں کس چیز کی بانٹ رہے ہیں ،ْچیئر مین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 21 اپریل 2017 14:09

عمران خان کا آئندہ جمعہ کو اسلام آباد میں جلسے کااعلان ،ْ اپوزیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آئندہ جمعہ کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی دعوت دی ہے ،ْ نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ،ْیہ ادارے نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے کیسے تحقیقات کریں گی جے آئی ٹی کے معاملے پر ابھی ہم مشاورت کرینگے ،ْ ججز نے نواز شریف کو جھوٹا قرار دیا ہے ،ْ لیگی کارکن مٹھائیاں کس چیز کی بانٹ رہے ہیں ۔

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے وزیرا عظم پر تاریخی ریمارکس دیئے ،ْدنیا میں کسی بھی ملک میں ایسا فیصلہ آتا تو حکمراں پارٹی خود وزیراعظم سے استعفا لیتی ،ْ(ن) لیگ کس منہ سے عوام کے سامنے جائیگی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز نے وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کا کہا دو ججز نے کہا کہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں ہیں، سپریم کورٹ نے قطری کا خط رد کردیا ہے۔

عمران خان کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا کہ الزامات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے ،ْنوازشریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے ادارے کیسے تحقیقات کرسکتے ہیں ،ْاگر ان اداروں نے تحقیقات کرنی ہوتی تو اب تک ہوچکی ہوتی۔عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم اخلاقی قوت سے حکومت کرتا ہے ،ْڈیوڈ کیمرون نے اخلاقی بنیاد پر عہدے سے استعفا دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی دعوت دی ہے، عدالت نے نیلسن اور نیسکول کے بینیفشری اونر کا پتا چلانے کا کہا ہے، جے آئی ٹی کے معاملے پر ابھی ہم مشاورت کرینگے، جے آئی ٹی صرف اسی وقت کامیاب ہوگی جب نوازشریف وزیراعظم نہ ہو۔

عمران خان نے کہاکہپاکستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایک موجودہ وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ نے ایسے ریمارکس دیئے ہوں۔عمران خان نے کہاکہ پاناما کا مسئلہ ایک سال سے چل رہا تھا اور میں پچھلے 4 ماہ سے عدالت میں تھا ،ْ میں درخواست گزار تھا، لیکن مجھے ایوان میں بولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایک طرف سپریم کورٹ کہتی ہے کہ پاکستان میں انصاف کے ادارے مفلوج ہوچکے ہیں، تو کیا یہ ادارے نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کرسکتے ہیں کیا ہماری طرف سے استعفیٰ کی یہ ڈیمانڈ غلط ہی عمران خان نے کہاکہ میں لیگی کارکنوں سے پوچھتا ہوں وہ مٹھائی کس چیز کی بانٹ رہے تھے ،ْدو ججز نے انہیں جھوٹا قرار دیا تھا اور وہ لوگ مٹھائیاں بانٹتے رہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات