سونو نگھم کے پڑوس میں رہنے والے بالی وڈ اداکارہ نے ان کے موقف کی مخالفت کر دی

میں سونو نگھم کے پڑوس میں رہتی ہوں، کبھی اذان کی آواز نہیں سی۔ شردھا داس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اپریل 2017 13:24

سونو نگھم کے پڑوس میں رہنے والے بالی وڈ اداکارہ نے ان کے موقف کی مخالفت ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2017ء) : بالی وڈ اداکارہ شردھا داس نے بالی وڈ گلوکار گلوکار سونو نگھم کے اذان سے متعلق بیانات پر کہا کہ میں سونو نگھم کے گھر کے بالکل ساتھ رہتی ہوں۔ میں نے آج تک کبھی اذان کی آواز نہیں سنی۔ اگر اذان دی بھی جاتی ہو گی تو وہ بہت مشکل سے سنائی دیتی ہو گی۔

(جاری ہے)

شردھا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر کہا کہ میں نے سنا ہے کہ سونو نگھم نے اپنا سر بھی مُنڈوا لیا ہے ۔ اور ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ہمارے گھروں کے سامنے اتنا رش ہے۔ فیس بُک پر یہ پوسٹ کرنے کے بعد شردھا نے تنازع سے بچنے کے لیے اپنی اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔ شردھا نے ''دل تو بچہ ہے جی'' اور ''گریٹ گرینڈ مستی'' میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

متعلقہ عنوان :