عدالتی فیصلوں کو تسلیم نہ کرنا پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہے

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت

جمعہ 21 اپریل 2017 13:23

عدالتی فیصلوں کو تسلیم نہ کرنا پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ عدالتی فیصلوں کو تسلیم نہ کرنا پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہے ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو نہ ماننے کا پیپلزپارٹی کا اعلان نئی بات نہیں ، انکوائری کمیٹی آصف علی زرداری ، ایان اور شرجیل میمن بارے بنا ئی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عدالت نے ایک بار پھر نواز شریف کو بری الذمہ قرار دیاہے۔

پانامہ پیپر کی بات کرنے والے محض توڑپھور ، دھرنے اور احتجاج کی سیاست کو فروغ دے کر اپنی تسکین چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ اس نے کبھی بھی عدالتی فیصلوں کو تسلیم نہیں کیا اور اب جے آئی ٹی کی مخالفت کرکے اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے۔