پاکستان سے محبتیں لیکر جا رہے ہیں ، بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد سینکڑوں سکھ یاتری واپس بھارت واپس

سکھ یاتریوں کو سخت سکیورٹی میں ریلوے سٹیشن لایا گیا ،صدیق الفاروق سمیت دیگر نے مہمانوں کو تحائف دیکر رخصت کیا جس طرح بھارتیوں کو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، پاکستانیوں کو بھی بھارت میں اسی طرح سہولیات فراہم کی جائیں‘ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ

جمعہ 21 اپریل 2017 13:21

پاکستان سے محبتیں لیکر جا رہے ہیں ، بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد سینکڑوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد سینکڑوں سکھ یاتری واپس بھارت واپس روانہ ہوگئے ، سکھ یاتریوں کو سخت سکیورٹی میں ریلوے سٹیشن لایا گیا جہاں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے مہمانوں کو تحائف دے کر رخصت کیا۔تفصیلات کے مطابق سکھ یاتری 12اپریل کوخصوصی ٹرین کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے، سکھ یاتریوں نے حسن ابدال میں بیساکھی میلے میں شرکت کی،ننکانہ صاحب میں ماتھاٹیکی کی رسم اداکرنے کے ساتھ دیگر مذہبی مقامات کی یاترا بھی کی، 10روز پاکستان میں قیام کے بعد سکھ یاتری گزشتہ روز واپس بھارت روانہ ہوگئے۔

ریلوے اسٹیشن پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق سمیت دیگر نے یاتریوں کو رخصت کیا اور تحائف بھی دیئے۔

(جاری ہے)

صدیق الفاروق نے کہا کہ بھارتیوں کو جس طرح پاکستان میں سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، وہ چاہتے ہیں پاکستانیوں کو بھی بھارت میں اسی طرح سہولیات فراہم کی جائیں۔ جبکہ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے محبت لیکر جا رہے ہیں ۔

پاکستانیوں نے انہیں بہت پیار دیا ، مذہبی رسومات کی ادائیگی میں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کیا گیا ۔ بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ہمسایہ ممالک ہیں ، دونوں کو امن کے ساتھ رہنا چاہیے ۔ ہمیں پاکستان میں نہایت عمدہ سہولیات ملی ہیں اور دوبارہ پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں۔ سکھ یاتری واپسی پر ہاتھ ہلاتے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے دکھائی دئیے۔سکھ یاتریوں کی واپسی پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات، پولیس اور ایلیٹ فورس کے ساتھ ساتھ رینجرزحکام بھی ریلوے اسٹیشن پر تعینات تھیجبکہ اسٹیشن پر کسی بھی غیر متعلقہ شخص اور گاڑی کا داخلہ بند تھا۔

متعلقہ عنوان :