چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کی نعرے بازی کی وجہ سے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا

جمعہ 21 اپریل 2017 13:14

چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کی نعرے بازی کی وجہ سے اجلاس غیر معینہ مدت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کی نعرے بازی کی وجہ سے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔

(جاری ہے)

وقفہ سوالات اور قائد حزب اختلاف اور دیگر اپوزیشن ارکان کے پاناما پیپرز کے معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے اظہار خیال کے بعد اپوزیشن ارکان کھڑے ہو گئے اور انہوں نے شدید نعرے بازی کی جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی تقریباً آدھا گھنٹہ معطل رہی۔

چیئرمین بار بار اپوزیشن ارکان سے احتجاج ختم کرنے کا مطالبہ کرتے رہے لیکن انہوں نے چیئرمین کی ایک نہ سنی اور اپنا احتجاج جاری رکھا۔ جس کی وجہ سے ایجنڈے میں شامل قانون سازی اور دیگر امور نمٹائے نہ جا سکے۔ چیئرمین کی طرف سے بار بار مطالبہ کے باوجود جب اپوزیشن ارکان نے احتجاج ختم نہ کیا تو انہوں نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :