بٹگرام میں سی پیک کے سلسلے میںمتاثرین کوادائیگیوں کاپہلامرحلہ شروع

جمعہ 21 اپریل 2017 13:14

بٹگرام میں سی پیک کے سلسلے میںمتاثرین کوادائیگیوں کاپہلامرحلہ شروع
بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے سلسلے میں بٹگرام کے متاثرین کو ادائیگیوں کاپہلامرحلہ شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم عطاء اللہ ترنداورڈپٹی کمشنراسدہارون نے یونین کونسل بنیاں اورکوزہ بانڈہ بٹگرام کے دس متاثرین کو100.7ملین روپے کے چیک تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ضلع ناظم بٹگرام عطاء اللہ ترند نے کہاکہ ان کی جدوجہد کی وجہ سے بٹگرام میں سی پیک کے متاثرین کوان کی زمینوں کی قدرکے مطابق معاوضہ دینے کے قابل ہوئے اسی طرح اور متاثرین کوبھی گھروں کی دہلیز پرمعاوضے دئے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ بٹگرام کی ترقی کیلئے اہم نے کئی ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :