دودھ کی مصنوعات تیار کرنے والی 55 کمپنیاں ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ ہیں،گذشتہ پانچ سال میں کسٹمز اور ریگولیٹری ڈیوٹی کی مد میں ڈیری ایسوسی ایشن کے 29 ارب روپے وصول کئے گئے،ایف بی آر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے تحت بعض معلومات خفیہ رکھنے کا پابند ہے، وزیر تجارت

جمعہ 21 اپریل 2017 13:05

دودھ کی مصنوعات تیار کرنے والی 55 کمپنیاں ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ ہیں،گذشتہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ دودھ کی مصنوعات تیار کرنے والی 55 کمپنیاں ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔ پچھلے پانچ سال میں کسٹمز اور ریگولیٹری ڈیوٹی کی مد میں ڈیری ایسوسی ایشن کے 29 ارب روپے سے زائد وصول کئے گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر چوہدری تنویر خان کے سوال کے جواب میں وزیر تجارت خرم دستگیر نے ایوان کو بتایا کہ پچھلے پانچ سال کے دوران دودھ کی مصنوعات تیار کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے مجموعی طور پر انکم ٹیکس کی مد میں 17 ارب 30 کروڑ روپے اور سیلز ٹیکس کی مد میں 8 ارب 40 کروڑ روپے ادا کئے گئے۔

ایف بی آر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے تحت بعض معلومات خفیہ رکھنے کا پابند ہے اس لئے ایف بی آر کو یہ معلومات فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :