پاکستان میں موٹر سازی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے لئے پانچ غیر ملکی کمپنیوں نے رجوع کیا ہے، آٹو موٹو پالیسی کے تحت نئے پلانٹس کے قیام کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا،وفاقی وزیر صنعت و پیداوار

جمعہ 21 اپریل 2017 12:58

پاکستان میں موٹر سازی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے لئے پانچ غیر ملکی کمپنیوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں موٹر سازی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے لئے پانچ غیر ملکی کمپنیوں نے رجوع کیا ہے، آٹو موٹو پالیسی کے تحت نئے پلانٹس کے قیام کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے بتایا کہ اس شعبے میں پاکستان کی پالیسی بالکل اوپن ہے۔

چار چینی اور ایک یورپی کمپنی پاکستان میں گاڑیاں بنانے کے لئے پلانٹس لگانا چاہتی ہیں۔ پاکستان میں 1500 سی سی کی گاڑیوں کی قیمتیں زیادہ اور اوپر کی گاڑیوں کی قیمتیں کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس شعبے میں اجارہ داری ختم کرنا چاہتے ہیں۔ نئی کمپنیاں آنے سے گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی مسابقت کی وجہ سے کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :