چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی ڈویژن تشکیل دیا گیا ہے،ڈویژن میں 9229 اہلکاروں پر مشتمل آرمی کمپوزٹ بٹالینز ، 4502 اہلکاروں پر مشتمل 6 سول آرمڈ فورسز ونگز شامل ہیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا ایوان بالا میں جواب

جمعہ 21 اپریل 2017 12:58

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی ڈویژن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی سکیورٹی ڈویژن تشکیل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر تنویر خان اور جہانزیب جمالدینی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ سیکورٹی ڈویژن میں 9 ہزار 229 اہلکاروں پر مشتمل آرمی کمپوزٹ بٹالینز اور 4 ہزار 502 اہلکاروں پر مشتمل 6 سول آرمڈ فورسز ونگز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کے تحفظ کی ذمہ داری وزارت داخلہ کے دائرہ کار میں آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورس میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے جس کے خلاف دشمن بھی سرگرم ہیں لیکن یہ ہمارا قومی عزم ہے کہ اسے ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا اور صوبائی حکومتیں بھی اس سلسلے میں ہمیں مکمل تعاون فراہم کر رہی ہیں۔