گزشتہ چار سال کے دوران زرعی ترقیاتی بینک نے 66 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے، وزارت خزانہ کا ایوان بالا میں تحریری جواب

جمعہ 21 اپریل 2017 12:58

گزشتہ چار سال کے دوران زرعی ترقیاتی بینک نے 66 ارب روپے کے قرضے فراہم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چار سال کے دوران زرعی ترقیاتی بینک نے 66 ارب روپے سے زائد کے قرضے فراہم کئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر محسن عزیز کے تحریری جواب میں وزارت خزانہ کی طرف سے ایوان کو بتایا گیا کہ 2013ء سے 2016ء کے دوران 2 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد کو زرعی ترقیاتی بینک نے قرضے فراہم کئے جبکہ 21 ہزار 691 قرضوں کے کیسز کی مدت میں توسیع کی گئی۔