قومی اسمبلی کا جلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی طرف سے ایوان میں نعرے بازی کی،ڈپٹی سپیکر

جمعہ 21 اپریل 2017 12:58

قومی اسمبلی کا جلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی طرف سے ایوان میں نعرے بازی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا جلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی طرف سے ایوان میں نعرے بازی کی،ہائوس کو ان آرڈر کرنے کی باربار درخواست کے باوجود اپوزیشن نے شور شرابہ بند نہیں کیا،ایوان میں وقفہ سوالات معطل کرنے کیلئے قواعد کے مطابق قراداد پیش کرنا ضروری تھی،حکومت کی جانب سے قرداد پیش کرنے کی درخواست کے باوجود اپوزیشن ارکین نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا اور مسلسل نعرے بازی جس کی وجہ سے ایوان کی کاروائی کو جاری رکھنا مشکل ہو گیا تھا اسلئے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں قائمقام سپیکر مرتضٰی جاوید عباسی نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی طرف سے ایوان میں شیدیدنعرے بازی کی گئی، ہائوس کو ان آرڈر کرنے کی باربار درخواست کے باوجود اپوزیشن نے شور شرابہ بند نہیں کیا ،ہائو س کو قواعد کے مطابق چلانے کے لیے رولز کو معطل کرنے کی قراداد پیش کرنا ضروری تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب کی طرف سے قرداد پیش کرنے کی درخواست کے باوجود اپوزیشن ارکین نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا اور مسلسل نعرے بازی کرتے رہے ،اپوزیشن کی طرف سے نعرے بازی اور شور شرابے کی وجہ سے ایوان کی کاروائی کو جاری رکھنا مشکل ہو گیا تھا،ایوان میںشور شرابے اور نعرے بازی کے باعث قائمقام سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔