سپریم کورٹ نے وزیر اعظم ، حسن اور حسین نواز کو نوٹسز جاری کر دئے۔ ذرائع
تازہ ترین : 1
سپریم کورٹ نے وزیر اعظم ، حسن اور حسین نواز کو نوٹسز جاری کر دئے۔ ذرائع

سپریم کورٹ نے وزیر اعظم ، حسن اور حسین نواز کو نوٹسز جاری کر دئے۔ ذرائع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2017ء): سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف اور ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو نوٹسز جاری کر دئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نوٹسز وزیر اعظم کے سیکرٹری اور ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے ذریعے بھجوائے گئے۔  نوٹسز میں وزیر اعظم نواز شریف ، حسن نواز اور حسین نواز کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے تعاون کرنے کو کہا گیا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس پر جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا ہے جو وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں سے تحقیقات کرے گی۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 12:41:00

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں