پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کتب کا عالمی دن پرسوں منایاجائے گا

جمعہ 21 اپریل 2017 12:54

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کتب کا عالمی دن پرسوں منایاجائے گا
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کتب کا عالمی دن پرسوں 23 اپریل بروزاتوار کو بھر پور طریقے سے منایاجائے گاجبکہ اس سلسلہ میں مختلف ادبی ، دینی، تعلیمی حلقوں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات ، کانفرنسز ،سیمینارزکا انعقاد کیاجائے گاجس سے اہل علم و دانش اور ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لائبریریوں کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے بھی خصوصی تبادلہ خیال کیاجائیگا۔

کتاب کے عالمی دن کے موقع پر طالب علموں میں کتب بینی کا شوق پیدا کرنے کیلئے خصوصی واکس بھی منعقد کی جائیں گی تاکہ طلباء و طالبات اور عوام الناس میں کتب بینی کا شعور بیدار کیاجاسکے ۔ مذکورہ دن کے سلسلہ میں پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن اور نیشنل بک فائونڈیشن کی جانب سے بھی کئی پروگرامات منعقد کئے جائیںگے تاکہ طلباء و طالبات کو کتب بینی کے شوق کی جانب راغب کرنے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :