پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم الارض ک بھر پور طریقے سے منایا جائے گا

جمعہ 21 اپریل 2017 12:54

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم الارض ک بھر پور طریقے سے منایا جائے ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم الارض (ورلڈ ارتھ ڈی) کل 22اپریل بروز ہفتہ کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا جبکہ اس موقع پر مختلف سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں اور محکمہ ماحولیات کے زیرا ہتمام خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا نیز گرین جنریشن کی جانب سے واک بھی منعقد کی جائیگی۔

مذکورہ دن منانے کا مقصد عوام الناس میں ماحول سے آگاہی اور ذمہ دار رویوں کا فروغ ہے۔ اس موقع پر ماحولیات کی حفاظت کے عزم کا بھی اظہار کیا جائے گا ۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کے ترجمان نے بتایا کہ گرین جنریشن کا آغاز گذشتہ سال کیا گیا جس کے تحت لوگوں کی مشترکہ محنت سے صحت ، تعلیم ، فضاء اور آبی ذرائع کے مسائل میں بہتری لائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ا نہوںنے عوام سے اپیل کی کہ ملکی و بین الاقوامی ماحولیاتی مسائل کے حل کیلئے عالمی یوم الارض پر ماحول کو صاف ستھرا اور فضاء کو صحت بخش و خوشگوار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

یاد رہے کہ ورلڈ ارتھ ڈے کے نام سے عالمی یوم الارض 22اپریل 1970ء سے ہر سال باقاعدگی کے ساتھ منایا جا تا ہے تاکہ عوام الناس میں زمین کے قدرتی ماحول کے بارے میں شعور بیدار کرنا ممکن ہو سکے۔مذکورہ دن کی مناسبت سے پاکستان سمیت اقوام متحدہ کے 175دیگر رکن ممالک بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ خطہ ارضی کو اس کی اصل حالت میں برقرار رکھا جا سکے۔اس موقع پر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا بھی خصوصی پروگرامات نشر اور مضامین شائع کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :