عظیم فلسفی شاعر، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا79واں یوم وفات جمعہ کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایاگیا

جمعہ 21 اپریل 2017 12:52

عظیم فلسفی شاعر، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا79واں یوم وفات جمعہ ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) عظیم فلسفی شاعر ، مفکر پاکستان ، حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ 21 اپریل 1938ء کو داغ مفارقت دے گئے تھے ان کا 79 واں یوم وفات جمعہ کو فیصل آباد سمیت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منایاگیا جبکہ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ، نظریہ پاکستان فائونڈیشن ، مرکزیہ مجلس اقبال ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ اور دیگر اداروں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات، تقریری مقابلوں ، سیمینارز، مذاکروں ، مباحثوں، مشاعروں اور دیگر پروگرامات کا انعقاد کیاگیا جن میں حکیم الامت کی تحریک پاکستان اور دو قومی نظریہ سمیت ملک و قوم کیلئے خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی جبکہ نوجوان نسل کو مفکر پاکستان کے نظریات وافکار اور ان کی سوچ و فلسفہ سے آگاہ کرنے کیلئے خصوصی ڈاکومینٹریز بھی پیش کی گئیں تاکہ مستقبل کے معماروں کو اپنے اسلاف کے کارناموں سے آگاہی حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

جمعہ کی صبح کا آغاز نماز فجر کے وقت وطن عزیز کی سلامتی، عوامی فلاح ، قومی خوشحالی ، پاکستان کی تعمیر و ترقی ، دہشت گردی و بد امنی کے خاتمہ ، اسلام کی سربلندی ، آئین و قانون کی بالا دستی ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، اتحاد بین المسلمین کے فروغ ، غربت ، بے روز گاری ، مہنگائی، قدرتی آفات سے نجات کی خصوصی دعائوں سے ہوا۔ اس موقع پر محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام صوبہ بھر کی تمام مساجد میں قرآن خوانی کا انعقاد اور اقبال اکیڈمی و آرٹس کونسل کے اشتراک سے ادبی و ثقافتی کانفرنس کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مذکورہ دن کی مناسبت سے تمام ٹی وی چینلزنے خصوصی پروگرامات نشر جبکہ اخبارات نے بھی خصوصی ایڈیشنز شائع کئے جن میں مہد سے لحد تک مفکر پاکستان و شاعر مشرق کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

متعلقہ عنوان :