پشاور، نامعلوم موٹر سائکل سواروں کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

جمعہ 21 اپریل 2017 12:52

پشاور، نامعلوم موٹر سائکل سواروں کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) پشاور کے علاقے پتنگ چوک میں نامعلوم موٹر سائکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔پتنگ چوک میں نامعلوم موٹر سائکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پتنگ چوک میں واقع مسجد سے لوگ باہر نکال رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عبدالقیوم اور اسد اللہ شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :