کراچی،مواچھ گوٹھ میں پولیس مقابلہ، گینگ وار کمانڈر عارف گرفتار

جمعہ 21 اپریل 2017 12:52

کراچی،مواچھ گوٹھ میں پولیس مقابلہ، گینگ وار کمانڈر عارف گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) مواچھ گوٹھ میں پولیس مقابلہ کے بعد گینگ وار کمانڈر عارف کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عارف کا تعلق لیاری گینگ وار بہادر پی ایم ٹی گروپ سے ہے۔ گرفتار ملزم مواچھ گوٹھ میں پولیس اہلکار نقیب اللہ اور دو باکسر بھائیوں کے قتل میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

ملزم نے سال 2013 میں خاتون سمیت دو افراد کو بھی قتل کیا۔ اس کے علاوہ ملزم بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں بھی مطلوب تھا۔ لیاری آدم خان روڈ پر پولیس اہلکار نے لوٹنے کی کوشش کرنے والے ڈاکو کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ دوسرا ڈاکو فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق اہلکار اظہر ضلع جنوبی میں بوٹ بیسن تھانہ میں تعیناتہے۔ نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :