پانامہ لیکس پر جے آئی ٹی کی تشکیل ، سپریم کورٹ نے فیصلہ متعلقہ اداروں کوبھجوا دیا

وزیراعظم نواز شریف، حسن نواز اور حسین نواز کو نوٹسز جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اپریل 2017 12:30

پانامہ لیکس پر جے آئی ٹی کی تشکیل ، سپریم کورٹ نے فیصلہ متعلقہ اداروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2017ء) : پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ نے گذشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا ۔ تاہم اب رجسٹرار آفس نے سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ چھ متعلقہ اداروں کو بھجوا دیا ہے۔رجسٹرار آفس نے جےآئی ٹی کی تشکیل سے متعلق اسٹیٹ بنک ، ایس ای سی پی ، آئی ایس آئی ، ایم آئی ، نیب سے رابطےکیے اور ہدایت کی کہ جے آئی ٹی کے لیے اپنے نمائندے تجویز کریں۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی چئیر مین ایس ای سی پی اور چئیر مین نیب سمیت گورنر اسٹیٹ بنک ، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی آئی ایس آئی کو ارسال کر دی ہے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف اور ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو نوٹسز جاری کر دئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نوٹسز وزیر اعظم کے سیکرٹری اور ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے ذریعے بھجوائے گئے۔  نوٹسز میں وزیر اعظم نواز شریف ، حسن نواز اور حسین نواز کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے تعاون کرنے کو کہا گیا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس پر جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا ہے جو وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں سے تحقیقات کرے گی۔