پاکستان پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کے جے آئی ٹی بنانے کے فیصلے کو مسترد کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اپریل 2017 12:27

پاکستان پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کے جے آئی ٹی بنانے کے فیصلے کو مسترد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2017ء) : پاکستان پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس پر جے آئی ٹی بنانے کے فیصلے کو مسترد کر دیاہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ ملک میں ایسی صورتحال ہے جو ایوان کےقائد سے متعلق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کے فیصلے پر سپریم کورٹ کے2 ججزنےکہا کہ قائد ایوان ممبررہنے کے لیے اہل نہیں ہیں۔

لیکن ہم جے آئی ٹی بنانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ جے آئی ٹی سانحہ ماڈل ٹاون پر بھی بنی اس کا کیاہوا؟ جے آئی ٹی میں جن لوگوں کو شامل کیا جائے گا وہ ان کے ماتحت ہیں۔ اسٹیٹ بینک کاگورنر تو خود ان کے گھرانے کا فرد ہے۔ اسٹیٹ بینک کا گورنر کیا تحقیقات کرے گا۔ یہ سپریم کورٹ پر حملہ کرتے ہیں ان پر کچھ نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

مریم نواز کوتو استثنا دے دیا گیا ہے۔

1954 کا مولوی تمیز الدین کا فیصلہ آج تک یاد ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ لیکس کیس پر جوڈیشل کمیشن ہوتا اورنوازشریف پیش ہوتے تومزا آتا۔ نواز شریف کےموقف کو اکثریتی ججز نے مسترد کیا ہے۔ عمران خان ،سراج الحق درخواست دہندگان تھے۔ فیصلے پر نظرثانی کے لیے عدالت جا سکتے ہیں۔ دوسرا کوئی نظر ثانی کےلیے عدالت نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ تمام اپوزیشن وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے پر متفق ہے۔ ہروہ کارروائی جونوازشریف کو استعفے پر مجبور کر سکتی ہے ہم وہ کریں گے۔