امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اپریل 2017 12:04

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا ..
اسلما آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2017ء) : پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا  کہنا تھا کہ پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ منزل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقی طور پر وزیراعظم نواز شریف استعفیٰ دیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف کرسی پر ہیں تو ادارے کیسے تحقیقات کر سکیں گے؟امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جے آئی ٹی پر اپنے وکلا سے بات کر رہے ہیں،  باہر کے لوگ آئیں گے تو داغدار وزیراعظم سے ملیں گے۔  انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم استعفیٰ دیں اور اگر  60 دن بعد نواز شریف کلیئر ہوجائیں تو دوبارہ وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ اخلاقیات کا تقاضاہے کہ تحقیقات ہونے تک نواز شریف کرسی چھوڑیں۔ سراج الحق نے کہا کہ اعتزاز احسن اچھے وکیل ہیں لیکن اپنی پارٹی کےپابند ہیں ۔ اعتزاز احسن پارٹی فیصلے کی وجہ سے سپریم کورٹ نہیں آئے۔،5میں سے 2جج صاحبان نے وزیر اعظم کو نا اہل کہا،استعفا دینے میں ہی نواز شریف کی عزت ہے۔