چقندر کا جوس پینے سے دماغ تروتازہ اور جوان رہتا ہے، ماہرین صحت

جمعہ 21 اپریل 2017 12:16

چقندر کا جوس پینے سے  دماغ تروتازہ اور جوان رہتا ہے، ماہرین صحت
کیرولینا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) نارتھ کیرولینا کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ چقندر کا جوس پینے سے دماغ تروتازہ اور جوان رہتا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق نارتھ کیرولینا میں واقع ویک فاریسٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے کا کہنا ہے کہ اگر ورزش اور جاگنگ سے قبل چقندر کا رس پیا جائے تو اس سے دماغ کے بعض حصے بہت مضبوط اور سرگرم ہوجاتے ہیں جب کہ چقندر کا مستقل استعمال دماغ کو جوان اور توانا رکھتا ہے۔

یہاں تک کہ اپنے خاندان میں ڈیمنشیا اور دماغی امراض کی تاریخ رکھنے والے افراد بھی اس سے اپنے دماغ کو بچاسکتے ہیں۔ چقندر کا رس ورزش کے ساتھ مل کر دماغ پر کچھ ایسا ہی مثبت اثر ڈالتا ہے کہ وہ بہت حد تک نوجوانوں کے دماغ سے مشابہ ہوجاتا ہے اور بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔