Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے آئندہ ہفتے اسلام آباد میں جلسےکا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اپریل 2017 11:58

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے آئندہ ہفتے اسلام آباد میں جلسےکا اعلان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2017ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے آئندہ ہفتے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی خلاف سپریم کورٹ کی جانب سے جو آبزرویشن دی گئی یہ پارٹی کس منہ سے عوام کےپاس جائے گی؟ انہوں نے کہا کہ میں پٹیشنر تھا مجھے بولنے کی اجازت تو دی جاتی کیمرون نے کہا کہ میرا وزیراعظم رہنے کا اخلاقی جواز ختم ہوچکا ۔

یہ جمہوریت ہوتی ہے۔ 2سینیرججز نے نوازشریف کو ڈس کوالیفائی کرنے کو کہا۔ ان کا قطری خط عدالت کےساتھ مذاق تھا۔ 2 ججز نے کہا نوازشریف کو نااہل کرو اس نے جھوٹ بولا۔ عدالت نے ہمارے الزامات پر جے آئی ٹی بنائی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ عدالت نے کمیشن نہیں بنایا نہ ہمیں بلایا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم جمہوریت میں اخلاقی قوت سے حکومت کرتا ہے۔ نوازشریف کےوزیراعظم ہوتے ہوئےکیا یہ ادارے انویسٹی گیشن کرسکتے ہیں؟ دنیا میں کہاں ایسا ہوگا کہ جس سے تفتیش ہو تفتیشی ادارےاس کے ماتحت ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان سب نے ہماری اخلاقیات تباہ کردی ہے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھے بغیر  انہوں نے مٹھائی بانٹنا شروع کی۔ پڑھ تو لیں عدالت نے کیا لکھا ہے کہ کون بینفیشری اونر ہے نیلسن، نیسکول کا ؟ پاکستان میں سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہے ۔وزیراعظم منی لانڈرنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ پاکستان میں سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ماتحت جے آئی ٹی کا کوئی فائدہ نہیں۔ دنیا میں کسی ملک میں ایسا فیصلہ آتا توحکمران پارٹی خود وزیر اعظم سے استعفیٰ لیتی۔ خواجہ آصف نے اسمبلی میں کہا میاں صاحب تھوڑی دیر میں لوگ بھول جائیں گے۔ آج تمام اپوزیشن نوازشریف کے استعفے پر متفق ہے۔ عمران خان نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی آئندہ ہفتے جمعہ کو اسلام آباد میں جلسہ کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات