وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے، بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے، سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

جمعہ 21 اپریل 2017 11:59

وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے، بیرونی سرمایہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پوری قوم یقینی طور پر پاناما پیپرز پر عدالت کے فیصلہ قبول کریں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے اور نئی صنعتوں کے قیام کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایہ کاری بھی پاکستان آرہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرکا کہنا تھا کہ میڈیا پاناما پیپرز کیس کے حوالے سے عوامی جذبات کو ابھارنے کی کوشش کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں ملک کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :