وزیر اعظم کا نام پاناما پیپرز میں نہیں تھا پھر بھی انہوں نے خود کو عدالت عظمی کے سامنے احتساب کے لئے پیش کیا، شیخ روحیل اصغر

جمعہ 21 اپریل 2017 11:59

وزیر اعظم کا نام پاناما پیپرز میں نہیں تھا پھر بھی انہوں نے خود کو عدالت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے نام کا پاناما پیپرز میں ذکر تک نہیں تھا۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خود کو عدالت عظمی کے سامنے احتساب کے لئے پیش کیا جبکہ ان کے نام کا پاناما پیپرز میں ذکر تک نہ تھا۔روحیل اصغر نے کہا کہ پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں اور ججز نے آزاد فیصلہ سناتے ہوئے اس معاملے میں مزید تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

متعلقہ عنوان :