کوئٹہ، کوئلے کی کان میں دھماکا، مزدور جاں بحق،دوسرا شدید زخمی

جمعہ 21 اپریل 2017 11:59

کوئٹہ، کوئلے کی کان میں دھماکا، مزدور جاں بحق،دوسرا شدید زخمی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجہ میں ایک مزدور جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل نے لیویز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے دکی میں واقع کوئلے کی کان میں دھماکا گیس بھرنے سے ہوا جس کے بعد کان بیٹھ گئی اوراس کے اندر موجود ایک کا ن کن موقع پر جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق مزدور کی لاش اور زخمی مزدور کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :