امریکی حملے میں ایک پاکستانی کمانڈرسمیت داعش کی90 جنگجوزخمی

بم حملے میں داعش کی حال ہی میں بنائی گئی چھ سرنگیں تباہ ہوئیں،ترجمان افغان وزارت دفاع

جمعہ 21 اپریل 2017 11:54

امریکی حملے میں ایک پاکستانی کمانڈرسمیت داعش کی90 جنگجوزخمی
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) افغان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکی غیرجوہری بم حملے میں داعش کی90 جنگجوزخمی بھی ہوئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان افغان وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہاکہ زخمی جنگجووں میں پاکستانی طالبان کااہم رکن بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ بم حملے میں داعش کی حال ہی میں بنائی گئی چھ سرنگیں تباہ ہوئیں،ادھر ذرائع نے بتایا کہ صوبہ ننگرہارمیں گذشتہ ہفتے کے امریکی بم حملے میں داعش کی96 جنگجو مارے گئے تھے۔ترجمان نے کہا کہ مارے جانیوالے جنگجووں میںغیرملکیوں بشمول بھارت اور ازبکستان کے غیرملکی جنگجوبھی شامل تھے۔اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :