پاناما پیپرز میں نام نہ ہونے کے باوجود وزیر اعظم نے تین نسلوں کو احتساب کے لئے پیش کیا،میاں عبدالمنان

جمعہ 21 اپریل 2017 11:32

پاناما پیپرز میں نام نہ ہونے کے باوجود وزیر اعظم نے تین نسلوں کو احتساب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے سمیت خاندان کو بھی عدالت کے سامنے احتساب کے لئے پیش کیا۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں نہیں تھا اس کے باوجود انہوں نے خود سمیت اپنے تین نسلوں کو احتساب کے لئے پیش کیا اور پاکستان سپریم کورٹ نے اب وزیر اعظم پاکستان کوکلین چٹ دے دی ہے تاہم تمام اپوزیشن جماعتوں کو عدالتی فیصلے کو قبول کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :