کوئٹہ ،کوڑے دان میں دھماکے سے 3 بچے زخمی

جمعہ 21 اپریل 2017 10:55

کوئٹہ ،کوڑے دان میں دھماکے سے 3 بچے زخمی
کوئٹہ۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) کوئٹہ میں کوڑے دان میں دھماکے سے 3 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح کوئٹہ کی زرغون روڈ پر واقع کوڑے دان میں دھماکے کے نتیجے میں 12سالہ آغا محمد عمر ،14سالہ بور محمد عمر اور 10سالہ عاطف عمر جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :