اب روبوٹ پالتو جانور بوڑھے افراد کی مدد کریں گے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 20 اپریل 2017 23:53

اب روبوٹ پالتو جانور بوڑھے افراد کی مدد کریں گے

MiRoدنیا کا پہلا تجارتی بائیومیٹرک روبوٹ ہے۔ اس کے بنانے والے کے مطابق یہ فطرت یا اصل کی نقل کر سکتا ہے۔
اس روبوت کو Consequential Robotics اور یونیورسٹی آف شیفیلڈ نے مل کر بنایا ہے۔میرو میں بہت سے چھوٹے چھوٹے سنسر لگے ہیں، جو اسے چھونے یا تھپتھپانے پر کام کرتے ہیں۔اس روبوٹ کی ناک میں بھی سنسر لگے ہیں، جس کی وجہ سے یہ چیزوں سے ٹکرائے بغیر آگے بڑھ سکتا ہے۔

(جاری ہے)


اس طرح کے روبوٹ کو بہت سے کاموں میں استعمال  کیا جا سکتا ہے۔ دروازے پر لوگوں کو پہچان کر مالک کو خبر کر سکتےہیں۔ یہ اپنے مالک کے مختلف تقریبات کے بارے میں یاد دہانی کرا سکتے ہیں۔اس روبوٹ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ لوگوں کی جذباتی طور پر بھی مدد کر سکیں۔کتے کی شکل کے یہ روبوٹ مستقبل میں بوڑھے افراد کی بھی مدد کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :