پانامہ کیس سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا بلکہ تحقیقات جاری ہیں کھودا پہاڑ نکلا چوہے کے مترادف ہے ، مولانا عبدالوسع

حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ،ا پوزیشن لیڈربلوچستان اسمبلی

جمعرات 20 اپریل 2017 23:14

پانامہ کیس سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا بلکہ تحقیقات جاری ہیں کھودا پہاڑ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) بلوچستان اسمبلی میںا پوزیشن لیڈر اور جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالوسع نے کہا ہے کہ پانامہ کیس سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا بلکہ تحقیقات جاری ہیں کھودا پہاڑ نکلا چوہے کے مترادف ہے حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے پیرامیڈیکل اسٹاف کا اپنے مطالبات کے سلسلہ میں احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ حکومت کا عوام کو ریلیف دینے اور ملازمین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے پیرامیڈیکل اسٹاف کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کی منظوری دی تھی مگر موجودہ حکومت نے تاحال اس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے مسائل دن بدن بڑھتے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ فوری طورپر ان کے مسائل حل کریںبلوچستان کے مخدوش حالات میں پیرا میڈیکس اپنے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے تاکہ پیرا میڈیکس اپنی خدمات کو بہتر انداز میں سر انجام دے سکیں لانگ مارچ کی راہ میں رکاوٹیں اور ذہنی کوفت کا عمل قابل مذمت عمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :